Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مغرب سے صبح سات بجے تک تعمیرات اور انہدام پر پابندی

پابندی کی خلاف ورزی کی رپورٹ 940 پر کی جاسکتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مغرب کی اذان سے صبح سات بجے تک پورے ریجن میں تعمیرات اور انہدام کی کارروائی پر پابندی ہے۔
ان اوقات میں کوئی تعمیراتی کام کیا جاسکے گا اور نہ کسی عمارت کے انہدام کی کارروائی انجام دی جاسکے گی۔ 
اخبا ر24 کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے یہ پابندی مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے آرام اور محلوں میں سکون و اطمینان کے لیے لگائی ہے۔ مغرب کے بعد سے صبح سات بجے تک کا وقت آرام و سکون کا ہے۔ اس دوران شور شرابے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ 
ریاض میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ جو شخص بھی مغرب سے لے کر صبح سات بجے تک تعمیرات یا انہدام کی کسی سرگرمی کا مرتکب ہو گا اس پر دس ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔ 
ریاض میو نسپلٹی نے اپیل کی کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کی رپورٹ 940 پر کی جاسکتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: