Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازم کو زدوکوب کرنے پر قید اور 20 کوڑوں کی سزا

مقامی شہری نے ایک ادارے کے ملازم کو ’عقال ‘سے زدو کوب کیا تھا( فوٹو: الوطن)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں فوجداری کی عدالت نے ایک ادارے کے ملازم کو ’عقال ‘سے مارنے اور بدکلامی پر مقامی شہری کو قید اور کوڑوں کی سزا سنا ئی ہے۔ 
الوطن اخبار کے مطابق ایک ادارے کے ملازم نے مقامی شہری کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے کہا تھا کہ ادارے نے مقامی شہری کو سروس کی فراہمی کےلیے فیس لی تھی۔ 
مقامی شہری نے پہلے فیس کی واپسی کرنے کا مطالبہ کیا اور پھر تلخ کلامی شروع کردی بعد ازاں شہری نے ادارے کے ملازم کوعقال اتار کرمارنا شروع کردیا۔ 
مقامی شہری نے فوجداری عدالت کے سامنے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ 
 عدالت نے حلفیہ بیان دینے کےلیے کہا تھا تو مقامی شہری نے حلفیہ بیان دینے سے بھی انکار کردیا اور موقف اختیار کیا کہ اس وقت جو کچھ ہوا غصے میں ہوا۔
عدالت نے شہری کو پندرہ دن قید اور بیس کوڑوں کی سزا سنائی ،اپیل کورٹ نے بھی فیصلے کی توثیق کی ہے۔

شیئر: