Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض بلیوارڈ سٹی میں سعودی عرب کے سب سے بڑے سینما کا افتتاح

مووی سیمنا نے ملک بھر میں21 تھیٹرکھولے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی کمپنی ’مووی سینما‘ نے بدھ کو ریاض بلیوارڈ سٹی میں مملکت کے سب سے بڑے سینما کا افتتاح کیا ہے جس میں ہالی وڈ کی نئی فلم ’دی بیٹ مین‘ کا پریمیئر دکھایا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس سینما میں 25 سکرینز اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی فور ایکس ڈی سکرینز بھی موجود ہیں جو فلم دیکھنے والوں کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرے گا۔
مووی سینما کے چیف ایگیزیکٹو اور بانی سلطان الحوکیر نے کہا کہ سعودی عرب کے سب سے بڑے فلم تھیٹر میں آنے والے جدید ترین سینمیٹک ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہوں گے۔
مووی سینما اپنے وی آئی پی تجربات کے لیے بھی جانا جاتا ہے جس میں بہترین لگژری سویٹس بھی موجود ہیں جبکہ ’مووی بوتیک‘ کا آئیڈیا بھی متعارف کروایا ہے۔
مووی بوتیک دراصل کسی نہ کسی تھیم پر مبنی ہیں اور ہر بوتیک کسی مختلف شہر یا مشہور مقام کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
جدہ میں سال 2019 میں قائم ہونے والے اس مووی سینما کے تحت مملکت بھر میں 21 تھیٹر اور 195 سکیرینز موجود ہیں۔
منتظمین کے مطابق یہ سیمنا اپنی پیش کردہ نشستوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی دنیا کا سب سے بڑا سینما ہے۔
کمپنی کی جانب سے نئے سینما کی لانچ کے وقت سپر ہیرو ’دی بیٹ مین‘ فلم کا پریمیئر جاری کرنا ایک بہترین موقع تھا۔
ہالی ووڈ کے نئے بلاک بسٹر کی افتتاحی تقریب اور سکریننگ میں خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مہمانوں اور مخلتف صنعتوں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

شیئر: