Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے کیسز 500 سے کم

متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 81 ہزار919 تک پہنچ گئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں447 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
وزارت صحت کے مطابق جمعہ 4 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 70 ہزار472 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 81 ہزار919 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار436 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 40 ہزار83 ہوگئی ہے۔‘
’ پچھلےچوبیس گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں میں کوئی ہلاک نہیں ہوا, مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار301  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 13 ہزار 334 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 18 ہزار796 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: