Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا گراؤنڈ میں ’ڈانس‘

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستانی شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں میدان پہنچے تو جہاں کھیل سے محظوظ ہوئے وہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو دیکھ کر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا تو ان کا نام نعروں کی صورت میں گراؤند میں گونجتا رہا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ایک مرحلے پر ڈیوڈ وارنر فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری کے قریب پہنچے تو ان کے عقب میں موجود تماشائیوں نے ’ڈیوڈ، ڈیوڈ، ڈیوڈ‘ کے نعرے لگائے۔
اپنے متعلق شائقین کرکٹ کے جذبات دیکھ اور سن کر آسٹریلوی کرکٹر محظوظ ہوئے تو انہوں نے اس کا جواب بھی دیا جسے دیکھنے والوں نے ’ڈانس سٹیپس‘ کہا۔
آسٹریلوی کھلاڑی کی جانب سے شائقین کو دیے گئے جوابات پر کئی افراد نے انہیں ’پنڈی بوائے‘ بھی کہا۔
24 برس بعد دورہ پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور ان کے کھیل کو سراہا گیا تو پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان کے 476 رنز کے جواب میں آسٹریلین سائیڈ نے بیٹنگ شروع کر دی تھی۔
خراب روشنی کے باعث کھیل مقررہ وقت سے قبل ختم کیا گیا تو مہمان سائیڈ نے بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز بنائے تھے۔

شیئر: