Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہِ رمضان میں عمرہ کے اجازت ناموں کا اجرا شروع

’توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ آج اتوار سے رمضان المبارک میں عمرہ اجازت ناموں کا اجرا شروع ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔
وزارت نے حرم مکی شریف کے تمام زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اگر پروگرام میں تبدیلی کا ارادہ ہو تو اجازت نامہ منسوخ کروانا ضروری ہے‘۔
’اجازت نامہ منسوخ کرانے سے کسی دوسرے شخص کو عمرہ کا موقع دیا جاسکتا ہے‘۔
واضح رہے کہ توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ حرم میں کس دن اور کس وقت زیادہ رش ہے۔

شیئر: