Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز 500 سے کم

 چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 500 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 407 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
وزارت صحت کے مطابق اتوار6 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 99 ہزار776 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 82 ہزار884 تک پہنچ گئی ہے‘۔

زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی  ہلاکت نہیں ہوئی ہے( فوٹو وام)

بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار399 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 43 ہزار105 ہوگئی ہے۔‘
’   گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی  ہلاکت نہیں ہوئی, مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار301  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 21 ہزار307 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 48 ہزار279 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: