متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے 222 شہریوں کے مجموعی طور پر 139 ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے ہیں۔
وام کے مطابق یہ اقدام اماراتی شہریوں کی زندگی میں آسانی اور ملک میں سماجی بہبود اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
قرضے موت کا پھندہ، بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہے ہیں: شہباز شریفNode ID: 854746
-
اماراتی صدر نے شہریوں کے 401 ملین سے زائد کے قرضے معاف کردیےNode ID: 882367
فنڈ کے بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد خاص طور پر ریٹائر افراد اورسماجی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں کے مالی بوجھ میں کمی، ان کے معیار زندگی اور اور خاندانی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔
اس اقدام کے تحت 132 ریٹائرڈ شہریوں کے مجموعی طور پر 86 ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے گئے جبکہ سماجی تحفظ کے زمرے میں شامل 90 شہریوں کو 53 ملین درہم سے زیادہ قرضے سے استثنی دیا گیا۔