Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے مصری ہم منصب السیسی کی ملاقات

مصری صدر امارات کے سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بدھ کو ابوظبی میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
مصری صدر جو امارات کے دورے پر ہیں ابوظبی پہنچے تو صدارتی ایئرپورٹ پر شیخ محمد بن زاید نے خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر امارات کے دیگر عہدیدار اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرٹز نے ٹیلیفونک رابطے میں بالخصوص اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات چیت امارات اور جرمنی کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے تناظر میں ہوئی ہے جس کا مقصد مشترکہ مفادات کو فروغ دینا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔

 

شیئر: