Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحادی فورسز کا یمن میں ٹارگیٹڈ آپریشن

حوثیوں کی 9 عسکری گاڑیاں تباہ کی گئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران یمن کے حجہ اور مارب صوبوں میں حوثی دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پرٹارگیٹڈ عسکری آپریشنز کیے گئے۔ 
اخبار  24 کے مطابق حوثیوں کے خلاف عسکری آپریشنز کا مقصد دہشتگردوں سے خطے اور اہل یمن کو محفوظ رکھنا ہے۔
عرب اتحاد کی جانب سے اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ  یمن کے دونوں صوبوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پراتحاد کی ایئرکمان نے  16 حملے کیے گئے۔ 
عرب اتحاد کے آپریشنز سےحوثیوں کی  9 عسکری گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد حوثی دہشت گرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 
اتحادی فورسز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یمن میں ایران نواز حوثی دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی سرحدی خلاف وزیاں کی جارہی ہیں۔
واضح رہے  بدھ کی شب بھی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جازان کمشنری پر دھماکہ ڈرون کے ذریعے حملے کیے گئے جسے سعودی فضائیہ نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

شیئر: