Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سردی کی ایک اور لہر کا امکان

مملکت کے مختلف علاقے موسمی تبدیلی کا سامنا کریں گے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ مملکت میں سردی کی ایک اورلہر کا امکان ہے جس میں بعض مقامات پردرجہ حرارت صفرڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔ 
سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز کے موسمی تجزیہ کارعادل قازنلی کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف علاقے موسمی تبدیلی کا سامنا کریں گے جس میں سردی کی شدید لہروں کا بھی قوی امکان ہے۔
عادل قازنلی نے مزید کہا کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے والی سردی کی لہرکا اثر کھلے مقامات پرپڑا ہے جس سے ان علاقوں میں ایک ڈگری سیلسیس کم ہوا۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے موسمی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ تبوک ، حائل اور شمالی علاقاجات میں داخل ہونے والی سرد ہواوں کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت ایک سے 6 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کا دائرہ قصیم ریجن تک ہوگا۔ 

شیئر: