Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے امریکی ناظم الامور اور فرانسیسی سفییر کی ملاقات

تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور و رکن کابینہ  عادل الجبیر سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں مملکت میں متعین امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور اور فرانسیسی سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر سے امریکی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ کی ملاقات میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا گیا۔

 فرانس اور مملکت کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے  سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
 مملکت میں  فرانسیسی سفیر لوڈوک بوئے نے ملاقات میں فرانس اور مملکت کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔ باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

شیئر: