Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یونان کے وزرا کی ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے کا جائزہ

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئرعبدلکریم الخریجی سے پیر کو یونان کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کے علاوہ مشترکہ مفادات کے لیے انہیں فروغ دینے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے یونان کے نائب وزیر خارجہ نے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کی۔

عادل الجبیر سے ہالینڈ کے ایلچی برائے شام و افغانستان نے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

ایس پی اے کے مطابق یونان اور سعودی عرب دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے۔
دوسری جانب عادل الجبیر سے پیر کو دفتر خارجہ ریاض میں ہالینڈ کے نجی ایلچی برائے شام و افغانستان نے ملاقات کی ہے۔ 
 خطے کے  حالات اوراس حوالے سے بین الاقوامی رابطوں نیز باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔ 
اس موقع پر دفتر خارجہ میں یورپی ادارے کے معاون ڈائریکٹر جنرل  شہزادہ سعد بن منصور بن سعد بھی موجود تھے۔ 

شیئر: