Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں اجتماعی افطار پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ

’رمضان المبارک کی تمام روایتی سماجی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی‘ (فوٹو: کونا)
کویت میں رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطار پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کی تمام روایتی سماجی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔‘
وزارت صحت کی سکریٹری برائے امور صحت ڈاکٹر بثینہ المضف نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا وبا قابو میں ہے جس کے باعث رمضان کی سماجی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔‘
’اب شہری و غیر ملکی روایتی طریقے سے اجتماعی افطار پروگرام، افطار کیمپ، افطار مہمات اور دیگر سماجی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔‘
انہوں  نے کہا ہے کہ ’اجتماعی افطار دستر خوان اور سماجی سرگرمیوں میں حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا۔‘

شیئر: