Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے مقررہ وقت پر واپس نہ جانے پر کتنا جرمانہ؟

خلاف ورزی پر کمپنی کو 25 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ مکہ مکرمہ کے  ترجمان عبدالرحمن القثامی نے کہا ہے کہ عمرہ و حج زائرین کی مقررہ وقت پر واپسی حج کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔ وہ زائرین سے قوانین کی پابندی کرانے کی بھی پابند ہیں۔
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’النشرہ الاولی‘ میں انہوں نے کہا کہ ’208 کمپنیاں قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔ ان کے عہدیداران کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی گئی اور کمپنیوں پر جرمانے کیے گئے ہیں۔‘
عبدالرحمن القثامی نے بتایا کہ ’مقررہ قانون کے مطابق اگر کوئی حاجی یا عمرہ زائر مقررہ وقت پر مملکت سے واپس نہیں جاتا تو فی زائر متعلقہ حج وعمرہ کمپنی پر  25 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے، یہ جرمانہ کمپنیوں پر کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ ایجنسی برائے امور زیارت مدینہ منورہ نےعمرہ موسم 2022 کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے بیرون مملکت سے مدینہ منورہ آنے والے عمرہ زائرین کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ 
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی راستے سے پانچ لاکھ 31 ہزار 546 عمرہ زائرین آئے جبکہ واپس جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار547 رہی۔

شیئر: