Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارنر کا ہتھوڑا، اہلیہ نے گھر میں بھی کام کرنے کا مشورہ دے دیا

عمیر علوی نے اس ٹویٹ کو ’مسز وارنر کا چھکا‘ قرار دیا۔ (تصویر: انسٹاگرام)
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کراچی سٹیڈیم میں پچ کو ایک ہتھوڑے کے ذریعے ہموار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئے۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بدھ کو ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں ڈیوڈ وارنز کراچی سٹیڈیم کی پچ کو ایک ہتھوڑے سے ٹھوکتے ہوئے دکھائی دیے۔ 
پی سی بی نے ہتھوڑا ہاتھ میں پکڑے ڈیوڈ وارنر کو ’تھور‘ کا لقب دیا۔
واضح رہے ’تھور‘ دراصل ’مارول کومکس‘ کا ایک کردار ہے جو ’اوینجرز‘ سمیت کئی فلموں میں دکھایا جا سکا ہے۔
’تھور‘ کا کردار دراصل ان کے ہتھوڑے کی وجہ سے مشہور ہے جس سے وہ اپنے دشمنوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔
لیکن ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر کو اپنے شوہر کو ’تھور‘ کا لقب ملنے پر کوئی فلم یاد نہ آئی بلکہ انہوں نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے انہیں گھر پر بھی ایسے ہی کام کرنے کا مشورہ دیا۔
پی سی بی کی ویڈیو کو کوٹ کرتے ہوئے کینڈس نے لکھا کہ ’کاش ڈیوڈ وارنز ایسا ہی کچھ گھر پر بھی کریں۔‘
ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کی ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر قہقہے بکھیر دیے اور ہر طرف میمز امڈ آئیں۔
خرم کیانی نامی صارف نے کینڈس کو اس بات کا یقین دلایا کہ ڈیوڈ وارنز گھر آکر ضرور کام میں ان کا ہاتھ بٹائیں گے۔

عمیر علوی نے اس ٹویٹ کو ’مسز وارنر کا چھکا‘ قرار دیا۔

واضح رہے ڈیوڈ وارنز آسٹریلین ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچ کھلے جا چکے ہیں اور یہ دونوں ہی میچ بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

شیئر: