Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ

جمعرات کو بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور دیگر اہم کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چار روز میں ہونے والا مجموعی اضافہ 1.56 روپے ہو گیا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ رپورٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر 180.07 کی سطح پر جاپہنچی ہے۔
سعودی ریال کی قدر چھ پیسے اضافے کے ساتھ 47.99 روپے رہی، اماراتی درہم 49.02، برطانوی پاؤنڈ 237.28، عمانی ریال 468.33، بحرینی دینار 477.65، یورو 198.98، کویتی دینار کی قدر 592.65 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 179.8 اور قیمت فروخت 181.2، سعودی ریال کی قیمت خرید 47.15 اور قیمت فروخت 47.85، اماراتی درہم کی قیمت خرید 49 جب کہ قیمت فروخت 49.6 روپے رہی۔

شیئر: