Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے دروازوں کی مرمت کا کام مکمل

’دروازوں میں جہاں خرابی واقع ہوئی اسے دور کردیا گیا اور جو اجزا پرانے ہوگئے تھے انہیں تبدیل کیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے استقبال رمضان المبارک کی تیاریوں کے ضمن میں مسجد الحرام کے دروازوں کی مرمت و صفائی کا کام مکمل کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زائرین حرم کو بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے مرمت کا کام وقفے وقفے سے ہوتا رہتا ہے۔
حرمین انتظامیہ کے تحت مینٹیننٹ کمیٹی کے سربراہ انجینئر عامر بن عوض اللقمانی نے کہا ہے کہ ’حرم کے تمام دروازوں کی مرمت کا کام ہوگیا ہے‘۔
’مرمت کے دوران دروازے کے تمام اجزا اور ان کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ مکمل صفائی کا بھی انتظام ہوا ہے‘۔
’دروازوں میں جہاں کہیں خرابی واقع ہوئی اسے دور کردیا گیا اور جو اجزا پرانے ہوگئے تھے انہیں تبدیل کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جن دروازوں کو رنگ کی ضرورت تھی انہیں رنگا گیا ہے جبکہ بعض دروازوں پر ملمع سازی کی گئی ہے‘۔

شیئر: