Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے قبرص جانے والوں کے لیے نئے سفری ضوابط

بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں ہے(فا’ئل فوٹو ایس پی اے)
قبرص میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ قبرصی وزارت صحت نے نئے سفری ضوابط جاری کیے ہیں، ان کی پابندی کی جائے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ نئی پابندیوں کے بموجب بوسٹر ڈوز لگوانے والے مسافروں کے لیے قبرص آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ضروری نہیں ہے۔
اسی طرح ایسے افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے نو ماہ نہ گزرے ہوں ان کے لیے بھی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ضروری نہیں ہے۔
بیان کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے چھ ماہ کے اندر آنے والوں سے بھی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قبرص کی وزارت صحت نے ویکسین نہ لگوانے والوں پر پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی لگائی ہے۔ ایسے مسافروں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ رپورٹ دینا ہوگی جس کا نمونہ سفر سے 24 گھنٹے قبل لیا گیا ہو۔ ایسے مسافروں کا قبرص پہنچنے اور روانگی کے وقت بھی پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا۔ 

شیئر: