Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شین وارن کو الوداع، آخری رسومات آبائی شہر ملبورن میں ادا

شین وارن کرکٹ کی تاریخ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
دنیائے کرکٹ کے مشہور آسٹریلوی سپنر شین وارن کو ان کے خاندان، کھلیلوں سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے ان کے شہر ملبورن میں الوداع کہا جہاں اتوار کو ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق کرکٹ کی دنیا کے ایک انتہائی شاندار اور باصلاحیت کھلاڑی سمجھے جانے والے 52 سالہ شین وارن کا دو ہفتے قبل تھائی لینڈ کے ایک جزیرے پر انتقال ہوا تھا جہاں وہ چھٹیاں گزار رہے تھے۔
تھائی لینڈ کے حکام نے پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرنے کرتے ہوئے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے سابق جادوگر سپنر کی موت قدرتی تھی اور کسی بھی قسم کے دوسرے شواہد نہیں پائے گئے جس پر ان کے خاندان نے رپورٹ کو تسلیم کر لیا تھا۔
شین وارن کی آخری رسومات میں 80 افراد شریک ہوئے جن میں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک ٹیلر، ایلن بارڈر، مائیکل کلارک اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی شامل تھے۔
ان کے علاوہ شین وارن کے سابق ساتھی مارک وا، آئن ہیلی، مارو ہیوز اور گلین میکگراتھ بھی نجی طور پر منعقد کی گئی سروس میں شریک ہوئے۔
تابوت کو ملبورن کے سینٹ کلڈا فٹبال کلب لایا گیا جہاں ان کو سابق ساتھیوں اور کرکٹرز نے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
شین وارن کے قریبی دوست ٹی وی پریزنٹر ایڈی میگوری نے کہا کہ ’وارن کے لیے، جو ایک بہترین شخصیت تھے۔‘
شین وارن کرکٹ کی تاریخ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر تھے، بعد میں ان کا یہ ریکارڈ سری لنکا کے مرلی دھرن نے توڑا۔

شیئر: