ممبئی ...بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مینجمنٹ کمپنی میٹرکس سے معاہدہ ختم کر لیا ۔ریشمیاشیٹی کی پی آر کمپنی گزشتہ9 سال سے سلمان خان کی کاروباری ذمہ داریاں سنبھال رہی تھی۔ اب تجارتی معاملات خود ان کے خاندان کے لوگ سنبھالیں گے۔سلمان کے ایشیا پیسیفک کے ممالک میں ہونے والے آئندہ ٹور کے پروگرام کی ذمہ داری اب ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کے کندھوں پر ہے ۔فلموں میں اداکاری کے علاوہ سلمان اپنے برانڈ کی ای۔سائیکل اور جم کے ساز و سامان کی تجارت کا منصوبہ پر بھی بنا رہے ہیں۔