Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
منگل کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کو اسلامی دنیا کے مقاصد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنانے میں مملکت کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغامات پہنچایے۔
انہوں نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی خصوصی اہمیت پر زور دیا جو قریبی برادرانہ تعلقات، تاریخی روابط اور تعاون پر مبنی ہیں۔
اکتوبر 2021 میں اپنے دورہ سعودی عرب کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کو اسلامی دنیا کے مقاصد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بنانے میں مملکت کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: پی ایم ہاؤس)

عالم اسلام کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو متاثر کرنے والے اسلامو فوبیا کے موجودہ چیلنج پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے اس خطرناک رجحان سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان اور جموں و کشمیر کی صورتحال زیر بحث آئی۔ وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے مملکت کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ فرحان نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارک باد دی۔

شیئر: