Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی یوم پاکستان پر مبارکباد 

سعودی قیادت نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کوتہنیتی پیغامات بھیجے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کو23 مارچ یوم پاکستان کی مبارکباد  دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام میں ان کی پائدار صحت و عافیت، پاکستانی حکومت اور پاکستانی بھائیوں کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی صدر ڈاکٹرعارف علوی کے نام تنہیتی پیغام میں یوم پاکستان پر صدر کو دلی مبارکباد دی ہے۔ 
ولی عہد نے صدر پاکستان کی مکمل صحت و عافیت، پاکستانی حکومت اور پاکستانی بھائیوں کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

شیئر: