Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کان کنی سے727 ملین ریال سے زیادہ آمدنی

دنیا بھر میں مستقبل میں معدنیات کی طلب بڑھے گی( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی نائب وزیر صںعت و معدنیات خالد المدیفر نے کہاہے کہ ’2021 کے دوران سعودی عرب میں کان کنی کی صنعت میں 27 فیصد شرح نمو ہوئی جبکہ آمدنی 727 ملین ریال سے زیادہ رہی ہے‘۔  
الاقتصادیہ کے مطابق خالد المدیفر سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ 
سعودی نائب وزیر صںعت نے کہا کہ ’عالمی کانکنی کے شعبے پر تین رجحان چھائے ہوئے ہیں۔ مستقبل میں معدنیات کی طلب بڑھے گی۔ سٹراٹیجک معدنیات کی طلب میں موجودہ کے حوالے سے 40 گناہ اضافہ ہو گا۔ اسی کے ساتھ قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ عالمی طلب اور رسد دونوں متاثر ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مختلف ملکوں کے درمیان کانکنی کی عالمی منڈیوں میں اہم مقام حاصل کرنے کےلیے مسابقت بڑھ رہی ہے۔ بعض معدنیات چونکہ خاص علاقوں میں مرتکز ہیں اور آمدنی کے ذرائع  قومیائے گئے ہیں اس کی وجہ سے صورتحال مختلف ہو گئی ہے‘۔  
خالد المدیفر نے کہاکہ’ مغرب میں افریقہ سے لے کر مشرق وسطیٰ سے گزرتے ہوئے وسطی ایشیا تک معدنیات کا علاقہ 9 ہزارکلومیٹر کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے‘۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ’ دنیا بھر میں معدنیات کی دریافت پر 75 فیصد خرچ 10 ممالک تک محدود ہے اور یہ وہ ممالک ہیں جو 9 ہزار کلومیٹر والے علاقے میں نہیں آتے‘۔  

شیئر: