Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ائیر پورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

کراچی ... سکھر میں پولیس کی کارروائی کے دوران کراچی ایئرپورٹ اور ایس پی چوہدری اسلم پر حملے سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے مطابق مبینہ دہشت گرد کامران جمشید بھٹی کا تعلق لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے تھا۔ کراچی ایئرپورٹ حملے، پی اے ایف مہران بیس پر حملے، ایس پی چوہدری اسلم کے قتل اور نیوی کی بسوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ امجد صابری کے قتل میں ملوث عاصم عرف کیپری سے رابطے میں تھا ۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گرد کامران جمشید بھٹی لشکر جھنگوی کے مالی اور عسکری امور کا ذمہ دار تھا۔اسحاق بوبی اور عاصم عرف کیپری کے ذریعے دہشت گرد کارروائیاں کرتا تھا اور ا نہیں مالی مدد فراہم کرتا تھا۔

شیئر: