Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کا آغاز 10 مئی سے ہوگا

مردم شماری کے لیے تین طریقے طے کیے گئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 10 مئی سے مردم شماری 2022 کے دوسرے مرحلہ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سعودی مردم شماری 2022 کے دوسرے مرحلے کا  آغاز 10 مئی 2022 سے کیا جائے گا۔ مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں تین طریقوں سےحصہ لیا جا سکتا ہے ۔  
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ پہلے طریقے کے تحت خودکار مردم شماری ہو گی۔ اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ جو لوگ اس طریقہ کار کا انتخاب کریں گے وہ خاندان والوں کی تفصیلات جاننے کے لیے آنے والے اہلکار کی خدمات سے بے نیاز ہوں گے۔ فیملی کا سربراہ انٹرنیٹ پر لنک کے ذریعے آن لائن فارم پر کر دے گا۔  
محکمہ شماریات نے بتایا کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اہلکار گھر پر آئے اور وہ فیملی کے تمام افراد کے بارے میں معلومات لے کر سسٹم میں فیڈ کرے۔  
محکمہ شماریات نے توجہ دلائی کہ تیسرا طریقہ خود کار مردم شماری سینٹرز کا ہے۔ اس کے تحت مملکت میں موجود افراد کو وہ سعودی ہوں یا غیر ملکی، پبلک مقامات اور شاپنگ سینٹرز وغیرہ میں موجود ٹیم سے ملاقات کرنا ہو گی۔ جہاں موجود اہلکاروں کی مدد سے فیملی معلومات کا اندراج عمل میں لایا جائے گا۔

شیئر: