Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں سرفہرست ہے ،او آئی سی

اسلام آباد...مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف او آئی سی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ او آئی سی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ پیر کو اسلام آباد میں سرتاج عزیز نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل سے امت مسلمہ کے مسائل و علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ او آئی سی اس کا نوٹس لے ۔اس موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ کشمیر سمیت دیگر مسلم ملکوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ہند مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکالیں ۔ او آئی سی میں تمام مسلمانوں کے حقوق کی پاسبان ہے ۔ مغربی ممالک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کا معاملہ اٹھا رہے ہیں ۔ شام کے مسئلے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مسئلے کے حل کرنے کے لئے تمام مسلم ممالک کو مل کر کردار ادا کرنا چاہئے ۔ شام میں جنگ سے 50 لاکھ افراد مختلف ملکوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس مسئلے کا اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت حل تلاش کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف اسلام فوبیا ہے دوسری طرف دہشتگردی کا سامنا ہے ۔امت مسلمہ کو او آئی سی سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے ۔ اسلام ہمیں تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر تمام بڑے مسائل پر کام جاری رکھیں گے ۔ مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کی عالمی سطح پر آواز بلند کریں گے ۔ 
 

 

شیئر: