Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملالہ، اقوام متحدہ کی امن پیامبر مقرر

  نیو یارک ...نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امن کا پیامبر( میسنجر آف پیس )مقرر کردیا ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں تقریب ہوئی۔ملالہ یہ عہدہ حاصل کرنےوالی پہلی پاکستانی اور کم عمرترین شخصیت بن گئیں۔ اس موقع پر ملالہ نے کہا کہ کوئی دہشتگرد یا انتہاپسند نہیں،میں پاکستان کی نمائندہ ہوں۔ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے مجھے روکنے کیلئے تمام اقدامات کئے ۔مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔اب یہ نئی زندگی ہے، یہ دوسری زندگی ہے اور یہ تعلیم کیلئے وقف ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم ضروری ہے۔تبدیلی کے لئے خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا۔دنیاکی کوئی طاقت خواتین کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملالہ کو میسنجر آف پیس مقرر کر کے خوشی ہے۔آپ نہ صرف ہیرو ہیں بلکہ پرعزم اور با کردار شخصیت ہیں۔ 

شیئر: