Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلتھ کیئر کنسلٹنسی ہکٹ کا الفیصل یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ

 سعودی ہیلتھ کیئر مارکیٹ کے لیے مہارت کا فائدہ اٹھایا جائے گا(فوٹو عرب نیوز)
بیلجیئم کی انٹرنیشنل کنسلٹنسی فرم ہکٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الفیصل یونیورسٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق معاہدے پر دستخط ہِکٹ کے سی ای او جان ڈیمے، ریاض میں ہِکٹ کے ریجنل ہیڈکوارٹر کے مینیجنگ کنسلٹنٹ مشاعل الرجیب اور الفیصل یونیورسٹی کے وائس ڈین اور کالج آف میڈیسن کے ڈین ڈاکٹر خالد القطان کی موجودگی میں ہوئے۔
 سعودی ہیلتھ کیئر مارکیٹ کو اضافی قدر فراہم کرنے کے لیے دونوں فریقوں کی مہارت کا فائدہ اٹھایا جائے گا اور اسے وسعت دی جائے گی۔
معاہدہ ہکٹ کی مشرق وسطی مارکیٹ کے لیے لگن کو فروغ دے گا۔ سعودی عرب میں 12 سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم رہنے کے بعد ہِکٹ کو حال ہی میں مملکت میں نجی ملکیت کا علاقائی ہیڈکوارٹر کھولنے والی پہلی بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
ہِکٹ کی کنسلٹنسی ٹیم کے ساتھ ساتھ مقامی شراکت داروں کے علم اور تجربے کے ساتھ ہِکٹ کی بین الاقوامی مہارت کا امتزاج سعودی وژن 2030 کے اہداف کی طرف منتقلی میں مدد کرے گا۔
الفیصل یونیورسٹی کے وائس ڈین اور کالج آف میڈیسن کے ڈین ڈاکٹر خالد القطان نے کہا کہ ’یہ شراکت یونیورسٹی کے طلبہ کو سیکھنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گی اور اس کے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ ہیلتھ اکنامکس کورسز کی تکمیل کرے گی۔‘
ریاض میں ہِکٹ کے ریجنل ہیڈکوارٹر کے مینیجنگ کنسلٹنٹ مشاعل الرجیب نے کہا کہ  ’اس شراکت داری کے ذریعے الفیصل یونیورسٹی تعلیمی پلیٹ فارم فراہم کرے گی جبکہ ہِکٹ انٹرن شپ سائٹ بن جائے گی جس سے مملکت میں مارکیٹ اور کاروبار پر مبنی تربیت کے مزید مواقع کھلیں گے۔‘
 

شیئر: