Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک کے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلہ

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپک کا مختصر ہنگامی اجلاس جمعرات کومنعقدہ اجلاس منظورقرارداد پرفوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیاہے۔  
الشرق الاوسط اخبار کے مطابق اوپک کے رکن ممالک نے توانائی کی عالمی ایجنسی کو رکن ممالک کی تیل پیداوار کے اعداد و شمار جمع کرنے کی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا۔  
اوپک کے رکن ممالک نے توانائی کی عالمی ایجنسی کی بجائے ’بووڈ میکنزی‘ اور ’رایسٹرڈ انرجی‘ کو اوپک کے رکن ممالک کی تیل پیداوار کا اندازہ لگانے والے ثانوی ذرائع کے طور پر تعینات کر دیا۔  
 اوپک کے عہدیدار نے بتایا کہ میٹنگ مختصر اور ہنگامی تھی ۔ توانائی کی عالمی ایجنسی کی بجائے بووڈ میکنزی اور رایسٹرڈ انرجی کو لانے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کیونکہ توانائی کی عالمی ایجنسی نے تیل کی طلب کے حجم کے تخمینوں میں گڑ بڑ کی تھی ۔
 تیل پیدا کرنے والے ممالک کے بجائے صارفین کے ساتھ جانبداری برتی تھی جس سے پیداوار اور قیمت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ۔  

شیئر: