Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم اور آرمی چیف کے تعلقات مثالی ہیں: فواد چودھری

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان راستے مانگنے والا ہوتا تو بیرونی طاقت کے سامنے جھک چکا ہوتا۔ (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
پاکستان کے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے جمعے کی رات کو کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔
فواد چودھری نے ٹویٹ کی کہ ’مسلسل ایک کیمپین چلائی جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے۔ عمران خان واضح کرچکے ہیں کہ افواج پاکستان، پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہے۔‘
’چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم کے تعلقات مثالی ہیں اور کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔‘
فواد چودھری کا بیان جمعے کی رات کو وزیراعظم کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر حکومت اور فوج کے تعلقات میں مبینہ کشیدگی  کے حوالے ٹویٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے ان تین چوروں سے کسی قسم کا راستہ نہیں مانگا۔‘
’وزیراعظم آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور آخری گیند کے بعد بھی اسی وقت ان کے ساتھ نیا میچ شروع کریں گے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان راستے مانگنے والا ہوتا تو بیرونی طاقت کے سامنے جھک چکا ہوتا، ڈٹ کر کھڑا نہ ہوتا۔ پاکستان کو فخر ہے خان پر۔‘

شیئر: