Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد: شوبز ستارے کیا کہتے ہیں؟

پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاؤ پر عام لوگوں کی طرح شوبز ستارے بھی تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں (فائل فوٹو: اے پی)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کو دعویٰ ہے کہ ان کے پاس عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے لیے 172 سے زائد اراکین اسمبلی کی حمایت موجود ہے۔
وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو امریکی سازش قرار دے رہے ہیں اور ان جماعتوں کو امریکہ کا سہولت کار قرار دہے ہیں۔
دوسری طرف امریکہ نے پاکستان کی حکمراں جماعت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔
پاکستان میں سیاسی اتار چڑھاؤ پر عام لوگوں کی طرح شوبز ستارے بھی تبصرے کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ اور ماڈل مایا علی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر عمران خان کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ ’سیاست میں صرف ایک ہی شخص ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔‘

اداکار شان شاہد نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت کے لیے شاعری کا سہارا لیا۔

سابق پاکستانی ماڈل انعم ملک جو اب شوبز انڈسٹری چھوڑچکی ہیں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ’پاکستان کا اصلی ہیرو‘ قرار دے رہی ہیں۔

کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد یوٹیوبر زید علی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم عمران خان جیسے لیڈر کے مستحق نہیں۔‘

اداکارہ اور ماڈل وینا ملک نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک واحد عمران خان ہے جو ہمیں غلامی سے نکال رہا ہے، ورنہ یہاں سب بڑے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے تھیلے سے باہر نکل چکے ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اتوار کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران خود قومی اسمبلی میں موجود ہوں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

شیئر: