Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افطار کے لیے تازگی بخش مشروبات جنہیں گھر میں بنانا ’نہایت آسان‘

’سوبیا‘ سعودی عرب میں رمضان کا خصوصی مشروب مانا جاتا ہے (فوٹو:عرب نیوز)
گرمی کے موسم میں روزے کی حالت میں بھوک سے زیادہ پیاس نڈھال کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ افطار کے وقت دسترخوان جہاں دیگر لوازمات سے سجا ہوتا ہے وہیں ٹھنڈے ٹھار مشروبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ مشروبات مارکیٹ سے بھی خریدے جاتے ہیں لیکن ہم آپ کو ان چھ مشروبات کے بارے میں بتائیں گے جو نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ باآسانی گھروں میں خود بنائے جا سکتے ہیں۔

خروب

عرب نیوز کے مطابق خروب فلسطین اور مصر کا ایک مقبول مشروب ہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے ایک پین میں پانی اور چینی کو مکس کریں یہاں تک کہ محلول براؤن ہو جائے، پھر مزید پانی ڈال کر ابالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

شربت گلاب

اس میٹھے اور تروتازہ گلاب سے بنے مشروب کو پانی یا دودھ میں بھی ملایا جا سکتا ہے۔ ذائقہ بڑھانے کے لیے تازہ پودینے کے پتے شامل کریں۔

لبن

اگر آپ کے پاس افطار کے لیے مشروب تیار کرنے کا وقت نہیں ہے تو آپ ہمیشہ نمکین دہی کے مشروب لبن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

سوبیا

’جو‘ سے تیار ہونے والا یہ مشروب سعودی عرب میں رمضان کا خصوصی مشروب مانا جاتا ہے۔ یہ ناریل پاؤڈر، دودھ اور چینی کے ساتھ ملا کر خمیر شدہ براؤن بریڈ سے بنایا جاتا ہے۔ 

کرکدہ

یہ ذائقے کے علاوہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے آپ کو صرف پانی، چینی اور خشک ہیبسکس کی ضرورت ہے۔

خوشف

خوشف بنیادی طور پر ایک فینسی فروٹ سلاد ہے۔ یہ کھجور، خشک خوبانی، خشک بیر، انجیر اور گری دار میوے کو پانی اور قمر الدین (خوبانی کے پھلوں کے چمڑے سے تیار کردہ مشروب) کے مرکب میں شامل کرکے بنایا جاتا ہے۔

شیئر: