Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20: آسٹریلوی ٹیم کی بابر اعظم کے رنز اُگلتے بلے کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ گزشتہ برس ورلڈکپ کا سیمی فائنل تھا جو آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آج واحد ٹی 20 میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے جس میں کینگروز کھلاڑی پاکستانی کپتان بابر اعظم کے رنز اگلتے بلے کو قابو کرنے کی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دن کی حدت کے خاتمے پر شام کو شروع ہونے والے میچ میں تماشائیوں کا جوش رنگ بھرے گا۔
رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل یہ میچ اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ گزشتہ برس ورلڈکپ کا سیمی فائنل تھا جو آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔
اس میچ میں میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس کی بیٹنگ کے بدولت پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔
آج کے میچ میں اس ٹیم کے صرف تین کھلاڑی شریک ہوں گے جس نے پاکستان کو ہرایا تھا۔ ان میں سٹوئنس، ایرون فنچ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا نے اپنے آخری 12 ٹی 20 میچز میں سے دس جیتے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم نے آخری 12 میچوں میں سے 11 میں فتح حاصل کی ہے۔

شیئر: