Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے کے بعد 1927 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونا پاکستان میں اس وقت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کے اضافے کے بعد 1927 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بے یقینی کے سبب ڈالر کی قیمت میں بھی جمعرات کو روپے کے مقابلے میں 2.05 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں اس کی قیمت 186.13 سے بڑھ کر 188.18 روپے ہوگئی ہے۔

شیئر: