Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے پر نئی پابندیاں

رات 12 سے صبح 8 بجے تک داخلے کی مکمل اجازت ہوگی(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب محکمہ ٹریفک نے رمضان کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
سبق ویب کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ رمضان کے دوران صبح آٹھ سے آدھی رات تک ریاض میں ٹرکو ں کے داخلے پر مکمل پابندی رہے گی‘۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’عوامی خدمات سے تعلق رکھنے والے ٹرکوں کو دوپہر 12 سے رات 12 بجے تک ریاض شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی‘۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’عام ٹرکوں کو رات 12 سے صبح 8 بجے تک ریاض شہر میں داخلے کی مکمل اجازت ہوگی۔ اس سے کوئی بھی ٹرک مستثنی نہیں ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ’ جمعہ اور سنیچر کو رات 7 سے 12 بجے تک ریاض میں ٹرکوں کا داخلہ منع ہوگا۔ اس پابندی سے عوامی خدمات والے ٹرک مستثنی رہیں گے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ’ مکہ خریص روڈ پر ایگزٹ13سے لے کر مشرق اور مغرب میں سفارتخانوں کے علاقے تک ٹرکوں کا داخلہ منع ہے۔ علاوہ ازیں  کنگ فہد روڈ پر ایگزٹ4 سے میدان الجسائر تک بھی ٹرکوں کی آمد پر پابندی ہوگی‘۔
محکمہ ٹریفک نے تمام ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سب سکی سلامتی کی خاطر مقررہ اوقات کی پابندی کریں۔
 

شیئر: