Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ سال سے زیادہ پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی کا نفاذ کب؟

 پانچ مئی 2022 سے پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی نافذ ہوگی( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ 5 سال سے زیادہ پرانے ٹرک درآمد نہیں کیے جا سکتے۔ پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’پانچ مئی 2022 سے پانچ سال پرانے ٹرکوں کی درآمد پر پابندی نافذ کر دی جائے گی۔‘
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’یہ فیصلہ سامان کی منتقلی کےلیے مختص ہر طرح کے تمام بڑے ٹرکوں پر لاگو ہو گا۔ ایسے ٹرک جن کا مجموعی وزن 3.5 ٹن سے زیادہ ہو ان سب پر یہ پابندی ہوگی۔ ٹرک کی میعاد کا اعتبار اس کے ماڈل کے سال میں جنوری کے مہینے سے ہو گا۔‘ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ ’اس فیصلے کی بدولت مملکت میں ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہو گا اور مقابلے کا ماحول اچھا ہو گا۔‘
’ماحولیاتی تحفظ کے اہداف پورے ہوں گے۔ کاربن کے اخراج میں کمی ہو گی۔ آلودگی کا دائرہ محدود اور ایندھن کے استعمال کا تناسب کم ہوگا۔ ٹرکوں کی اصلاح و مرمت اور لاگت میں بھی کمی واقع ہو گی۔‘  

شیئر: