Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں کون سی گاڑیاں اور ٹرک ٹول ٹیکس سے مستثنی؟

ٹول ٹیکس سے مستثنی زمروں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کردی گئی ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات شارجہ میں ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی کے عہدیدار محمد الزعابی نے کہا ہے کہ ’ٹول ٹیکس سے مستثنی زمروں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کردی گئی ہے‘۔
الامارات الیوم کے مطابق محمدالزعابی نے بتایا کہ’ کسی ایک ٹول ٹیکس پوائنٹ پرفیس دے کر جانے والے ان ٹرکوں سے ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا جو 12 گھنٹے کے اندر نئے ٹول ٹیکس پوائنٹ سے گزر رہے ہوں‘۔ 
ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی کے عہدیدار نے بتایا کہ ’ریاستوں کے حکام، ولی عہد، نائبین کے پروجیکٹس کے لیے کام کرنے والے ٹرک بھی ٹول ٹیکس سے مستثنی ہوں گے‘۔
’اسی طرح ریاستی اور وفاقی سرکاری اداروں کے ٹرک، نیز ریاست کے صدر کے انشیٹیوز سے متعلق پروجیکٹس کرنے والی کمپنیوں کے ٹرک بھی مستثنی ہوں گے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اماراتی صدر کی سرپرستی میں غذائی اشیا منتقل کرنے والے ٹرک، سرکاری ہسپتالوں کو ادویہ پہنچانے والی گاڑیاں، گھوڑوں اور اونٹوں کو لے جانے والے ٹرک، کاشتکارو ں کے واٹر ٹینکرز اور گندے پانی کی نکاسی کے پروجیکٹس میں کام کرنے والے ٹینکرز بھی ٹول ٹیکس سے مستثنی ہوں گے‘۔

شیئر: