Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹائرسکریچنگ اور اس کی ویڈیو شیئر کرنے والا نوجوان گرفتار

ٹائر سکریچنگ سے راہگیروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹائرسکریچنگ اور اس کی ویڈیو شیئر کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ٹائر سکریچنگ کے دوران راہگیروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔ 
عاجل ویب سائٹ کےمطابق سعودی قانون کے بموجب ٹائر سکریچنگ ممنوع ہے اس پر سخت سزا مقرر ہے۔
ٹائر سکریچنگ کے باعث حادثات میں ہر سال سعودی عرب میں ہزاروں افراد زندگی سے محروم ہو جاتے ہیں۔
سعودی ٹریفک نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ’الجوف ٹریفک پولیس نے سکاکا میں سعودی نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ ٹائر سکریچنگ سے راہگیروں کی زندگی کو خطرات لاحق تھے‘۔ 

 

شیئر: