Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ٹائر سکریچنگ کرنے والا مقامی شہری گرفتار

نوجوان نے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ڈالے تھے- (فوٹو ٹوئٹر محکمہ ٹریفک)
جدہ پولیس نے ٹائر سکریچنگ کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو خطرات سے دوچار کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا- اس نے  ٹائر سکریچنگ کے وڈیو کلپ دوستوں اور جاننے والوں کے حلقوں میں خود کو بے باک ظاہر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کیے تھے-
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اپنےاکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ جدہ ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر ٹائر سکریچنگ کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ شیئر کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کرلیا-
سعودی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹائر سکریچنگ اور سوشل میڈیا پر اس کے وڈیو کلپ جاری کرنے پر مقامی شہری کو سخت سزا دی جائے گی- اس کا کیس ٹریفک قانون کے بموجب ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: