Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں جلسے جلوس غیر قانونی ہیں: پاکستانی سفارت خانہ

سفارت خانے کے بیان کے مطابق ’مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے‘ (فائل فوٹو: وِکی میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ ’یو اے ای میں جلسے جلوس غیر قانونی ہیں۔‘
بدھ کو ابو ظبی میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا موجب بن سکتی ہے۔‘

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والا بیان

بیان میں وہاں مقیم تمام پاکستانیوں سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کی پاسداری کریں اور کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔‘

شیئر: