Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجبیل میں بلدیہ کی کارروائیاں، 14 دکانیں سیل

بلدیہ کے انسپکٹرز نے مارکیٹوں میں  220 تفتیشی کارروائیاں کیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے الجبیل میں نامعلوم ذرائع سے حاصل کی جانے والی مچھلیوں اور 283 کلو گرام گوشت تلف کرادیا۔ خوراک  نظام کی خلاف ورزی کرنے والی  14 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی رمضان المبارک کے آغاز سے لے کر الجبیل میں تجارتی مراکز بازاروں اور خوراک اداروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
انسپکٹرز نے اب تک  220 چھاپے مارے ہیں۔ 14 غذائی ادارے سیل کردیے گئے  ہیں اور 283 کلو گرام گوشت اور مچھلیاں جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔ 
الشرقیہ  میونسپلٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ہدایات کی پابندی کرائی جاتی رہے گی۔ تفتیشی کارروائی تیز ہوگی۔ 
میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ  ریڑھی والوں کی نگرانی کا باقاعدہ پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ انہیں سڑکوں اور رفاہ عام  کے مقامات پر سامان فروخت کرنے سے روکا جائے گا۔ 

شیئر: