Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری صحت اداروں کے عملے کو پرائیویٹ سیکٹر میں کام کی مشروط اجازت

کنسلٹنٹ کی حیثیت سے دو سالہ کا پیشہ ورانہ تجربہ ہو۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے پرائیویٹ سیکٹرمیں سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے ڈاکٹروں کو کام کرنے کی مشروط اجازت کا لائحہ عمل جاری کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق کابینہ نے کام کرنے کی اجازت  دی تھی، جس کے بعد وزارت صحت نے لائحہ عمل جاری کیا۔ 
وزارت صحت نے کہا ہے کہ جو پرائیویٹ ہسپتال یا ہیلتھ سینٹرز سرکاری ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں اس حوالے سے درخواست دینا ہوگی' سرکاری صحت عملے کے متعلقہ ادارے سے منظوری لینا ہوگی کہ وہ اپنے یہاں کام کرنے والے صحت اہلکار کو ہمارے یہاں جز وقتی کام کی اجازت دیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کے وہی صحت اہلکار پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر سکیں گے جو سعودی شہری ہوں اور کنسلٹنٹ ہوں۔ ان کے پاس ہیلتھ پروفیشن پرمٹ ہو اورکنسلٹنٹ کی حیثیت سے دو سالہ کا پیشہ ورانہ تجربہ ہو۔ سعودی ہیلتھ اسپیشلائزیشن کے ادارے میں اندراج ہو اور آخری دو برسوں کے دوران ان کا ریکارڈ اچھی کارکردگی کا ہو۔ 
پرائیویٹ سیکٹر میں سرکاری صحت عملے کو کام کی اجازت جز وقتی ہوگی۔ وہ ڈیوٹی کے دوران کام نہیں کرسکیں گے۔  سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں ان کے جو ڈیوٹی اوقات ہوں گے ان اوقات میں وہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کے مجاز نہیں ہوں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: