Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ اجازت نامہ کینسل کرکے دوبارہ جاری کرایا جا سکتا ہے؟

پانچ برس سے کم عمربچوں کے لیے پرمٹ جاری نہیں کیاجاتا ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ پرمٹ میں وقت تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں البتہ عمرہ پرمٹ کا وقت شروع ہونے سے قبل اسے کینسل کرانے کے بعد دوسرا پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔‘ 
سبق نیوز نے وزارت حج کے ٹوئٹرپرعمرہ پرمٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے سوالات کے جوابات کے حوالے سے بتایا کہ ’پرمٹ کے مقررہ وقت میں تاخیر ہونے پرنیا پرمٹ جاری کرانے کے لیے انتظارکریں جب وقت ختم ہوجائے تو دوسرے پرمٹ کی بکنگ کی جاسکتی ہے۔‘
رمضان کے آخری عشرے اور ویک اینڈ یعنی جمعہ اور ہفتے کے علاوہ پرمٹ میں بکنگ کی موجودگی کی صورت میں دوسری بکنگ حاصل کی جاسکتی ہے۔ 
ایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ ’پانچ برس سے کم عمر بچوں کے لیے عمرہ پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔‘
وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ ’پرمٹ کے اجرا کےلیے کم از کم عمر 5 برس ہےاس سے کم عمر بچوں کےلیے پرمٹ جاری نہیں کیا جاتا۔‘ 
غیر ویکسین یافتہ کے حوالے سے پرمٹ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ’ پرمٹ کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزارکورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو۔‘ 
بس ٹکٹ کی واپس کے حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ’اعتمرنا ایپ میں جا کروہاں ’سیٹنگز‘ میں موجود بس ٹکٹ کے آپشن کوکلک کریں جہاں خریدے جانے والے بس ٹکٹ ظاہرہوں گے جنہیں کینسل کیا جاسکتا ہے۔‘ 

شیئر: