Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 68 مصلے خواتین کے لیے مختص 

زائر خواتین کو منظم کرنے کا کام ادارے مل کر کررہے ہیں( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں خواتین کے لیے 68 مصلے مختص کیے ہیں۔ 120 سے  زیادہ نگراں خواتین چار شفٹوں میں خواتین کے لیے مختص مصلوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کےلیے مختص مصلوں کے حوالے سے بتایا کہ ’ان میں سے 20 مطاف کے صحن، شاہ فہد والی توسیع اور بیسمنٹ میں ہیں جبکہ 48 مصلےمسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع والی عمارت میں مختص کیے گئے ہیں‘۔

 120 خواتین چار شفٹوں میں نگرانی پر مامور ہیں(فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)

مسجد الحرام میں خواتین کو منظم شکل میں طواف، صفا و مروہ کی سعی اور عبادت کے انتظامات کرنے والے ادارے کی معاون سیکریٹری نوف محمدعلی قحل نے بتایا کہ خواتین کو طواف، سعی اور نماز کے لیے مربوط انداز میں بھیجنے کا باقاعدہ پروگرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ کام خواتین کرا رہی ہیں،اہلکارخواتین تربیت یافتہ ہیں‘۔ 
نوف محمدعلی قحل نے کہا کہ ’مسجد الحرام میں زائر خواتین کو منظم کرنے کا کام متعدد ادارے مل کر کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: