Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 15 ہزار زائرین مسجد قبا پہنچ رہے ہیں 

مسجد قبا کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد قبا کی زیارت کے لیے روزانہ 15 ہزار زائرین پہنچ رہے ہیں۔
مسجد قبا میں زائرین کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رمضان میں زائرین کے استقبال  کے خاص انتظامات ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے  فوٹو گرافرز نے زائرین کے استقبال اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے تصویری رپورٹ جاری کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

رمضان میں زائرین کے استقبال  کے خاص انتظامات ہیں(فوٹو ایس پی اے)

تصاویر اور وڈیو کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد قبا کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
مسجد کے اندر افطار دسترخوان کو بھی سینیٹائز کیا جارہاہے۔ بیرونی صحنوں کی سینیٹائزنگ کے مناظر  بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
یہاں رمضان میں ہر روز تقریبا 15 ہزارزائرین پہنچ رہے ہیں۔

شیئر: