Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ وقت کی پابندی میں دنیا کے تیسرے نمبر پر

’ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی وقت کی پابندی کی شرح 92.40 فیصد رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عالمی سطح پر نئی کامیابی حاصل کی ہے جہاں وہ اکتوبر 2025 کے لئے پروازوں کے اوقات کی پابندی کی کیٹیگری میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس کی وقت کی پابندی کی شرح 92.40 فیصد رہی ہے۔
یہ درجہ بندی عالمی شہرت یافتہ کمپنی CIRIUM کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ہے جو ہوابازی اور عملی کارکردگی کے تجزیات میں مہارت رکھتی ہے۔
یہ پیشرفت اس ترقی کی عکاس ہے جو ایئرپورٹ میں عملی کارکردگی کی بہتری اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے سلسلے میں کی جا رہی ہے، جس سے یہ ایوی ایشن پروگرام کے اہداف سے ہم آہنگ ہو رہا ہے اور خطہ عسیر میں تیزی سے فروغ پاتی سیاحت کے لئے مرکزی ہوابازی مرکز کے طور پر اپنی اہمیت مزید بڑھا رہا ہے۔
یہ کامیابیاں نئے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ماسٹر پلان کے اعلان کے ساتھ سامنے آئی ہیں جو اپنی گنجائش اور مسافروں کے تجربے میں بڑی تبدیلی لانے والا ہے۔
نیا ایئرپورٹ عسیر کے روایتی ورثے سے متاثر منفرد طرزِ تعمیر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا تاکہ یہ نمایاں قومی علامت بن سکے۔
نئی ٹرمینلز کا رقبہ 65 ہزار مربع میٹر ہوگا جبکہ موجودہ ایئرپورٹ کی ٹرمینلز صرف 14500 مربع میٹر پر مشتمل ہیں۔
پروجیکٹ میں جدید ائیر بریجز اور اعلیٰ معیار کی خودکار سروسز کے پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے اور اس کی سالانہ مسافرانہ گنجائش 1.8 ملین کے مقابلے میں بڑھ کر 13 ملین سے زیادہ ہو جائے گی۔
اسی طرح سالانہ پروازوں کی تعداد بھی موجودہ 30 ہزار کے مقابلے میں بڑھ کر 90 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔

شیئر: