Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز تیزی سے کم کیوں ہو رہے ہیں؟

نیٹ فلیکس نے کہا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس نے لگ بھگ 2 لاکھ سبسکرائبرز کھو دیے ہیں (فائل فوٹو: روئٹرز)
آن لائن سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس نے کہا ہے کہ مہنگائی، یوکرین میں جاری جنگ اور مارکیٹ کی سخت مسابقت کی وجہ سے اس کے سبسکرائبرز میں کمی آ رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیٹ فلیکس کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں اس کے نقصان میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے اور یہ وبا کے دوران بلندیوں کو چھوںے والی اس سٹریمنگ کمپنی کے لیے بڑے جھٹکے سے کم نہیں۔
نیٹ فلیکس نے کہا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس نے لگ بھگ 2 لاکھ سبسکرائبرز کھو دیے ہیں اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہاں اپنی سروسز بند کرنے کی وجہ سے نیٹ فلیکس کو اپنے سات لاکھ سبسکرائبرز سے ہاتھ دھونا پڑے۔
نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز میں کمی کے بارے میں چلنے والی خبروں کے بعد اس کمپنی کی سٹاک مارکیٹ میں ویلیو میں لگ بھگ 40 ارب ڈالرز کی نمایاں کمی دیکھی ہوئی ہے۔
سبسکرائنرز میں ہونے والی یہ کمی نیٹ فلیکس کو اپنی نسبتاً کم کوالٹی کی سستی سروسز پیش کرنے کی جانب لے جا رہی ہے جہاں دکھائے جانے والے مواد میں اشتہارات بھی شامل ہوں گے۔
نیٹ فلیکس اس حوالے سے ایچ بی او میکس اور ڈزنی پلس کی اس سے ملتی جلتی سروسز کو سامنے رکھے گی۔
واضح رہے کہ سٹریمنگ سے متعلق سروسز دینے والی دیگر کمپنوں کو بھی اس عرصے میں نقصان کا سامنا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں رُوکو کی ویلیو میں چھ ، والٹ ڈزنی کی ویلیو میں پانچ جبکہ وارنر بروس ڈسکوری میں ساڑھے تین فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

شیئر: