Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے شفایابی میں اضافہ ، 146 نئے کیسز کی تصدیق

کورونا ویکسین کی 6 کروڑ 39 لاکھ 22 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے بدھ 20 اپریل کوجاری ہونے والے کورونا اعداد وشمار کے مطابق مملکت کے مختلف ریجنز میں وائرس میں مبتلا کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 146 افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے 1 ہلاکت کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار74 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے صتحیاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ایک ہی روز میں 231 افراد کا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 39 ہزار 767 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں میں سے خطرناک کیسز میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا جس کے بعد کورونا کے خطرناک کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہو گئی۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں اب تک کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانے والی ویکسین کی 6 کروڑ 39 لاکھ 22 ہزار 567 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں بوسٹرڈوز بھی شامل ہے۔

کورونا کے خطرناک کیسز میں بھی نمایاں کمی ہورہی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

ویکسین کی بوسٹرڈوز کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی تیسری خوارک 16 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے علاوہ کسی بھی سنگین مرض میں مبتلا اورمعمرافراد کو لگائی جارہی ہے۔
بوسٹرڈوز سے وائرس کے خلاف انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے جس سے وائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

شیئر: