Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت 

سعودی عرب نے افغانستان میں تعلیمی مرکز اور سکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کابل میں تعلیمی مرکز اور ثانوی سکول پر دہشت گردانہ بم حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ 
وزارت خارجہ نے ایک بار پھر افغان عوام کے ساتھ سعودی عرب کی طرف سے مکمل یکجہتی کا یقین دلاتے ہوئے  کہا کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو روکنے والے افغان عوام کے اقدامات کے  ساتھ ہے۔ سعودی عرب مذہبی ہدایات، اخلاقی اقدار اور انسانی روایات کے منافی ہر قسم کی مجرمانہ دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے۔ 
وزارت خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے  لواحقین اور افغان عوام سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ وزارت نے زخمیوں کی فوری شفا کی آرزو بھی ظاہر کی۔ 

شیئر: